8 مئی 2011 - 19:30

انسانی حقوق کی کارکن محترمہ میڈیا بنجامین نے کہا ہے کہ امریکہ بحرین کے عوام کے قتل عام کےلئے سعودی عرب کو ہتھیار دے رہاہے ۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق محترمہ میڈیا بنجامین نے کہا ہےکہ امریکہ نہ صرف بحرین کے عوام کے قتل عام کےلئے سعودی عرب کو ہتھیار دے رہاہے بلکہ امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ ہتھیار فروخت کرنے کا سب سےبڑا معاملہ کیا ہے۔ ادھر بحرین کے ایک سیاسی مبصر جعفر حسابی نے کہا ہےکہ سعودی عرب کی حکومت امریکہ کی سبز جھنڈی اور حمایت سے بحرین کے عوام کا قتل عام کررہی ہے لھذا امریکہ بھی سعودی جرائم میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب اور بحرینی حکومت کی مجرمانہ تشدد آمیز کاروآئيوں کےباوجود بحرینی عوام اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169